العربية (الأصل)
وَعَن أَي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ بَعْدَ نُوحٍ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ الدجالَ قومَه وإِني أُنذركموه»فرصفه لَنَا قَالَ: «لَعَلَّهُ سَيُدْرِكُهُ بَعْضُ مَنْ رَآنِي أَوْ سَمِعَ كَلَامِي». قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ قُلُوبُنَا يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: «مِثْلُهَا»يَعْنِي الْيَوْمَ «أوخير». رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
الترجمة الإنجليزية
Anas reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The Hour will not come until 'Allah, Allah' is no longer said on the earth." And in another narration: "The Hour will not come upon anyone who says 'Allah, Allah.'" Narrated by Muslim.
الترجمة الأردية
ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:”نوح ؑ کے بعد ہر نبی ؑ نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میں تمہیں اس سے ڈراتا ہوں۔“اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا تعارف کرایا، فرمایا:”عنقریب کوئی جس نے مجھے دیکھا ہے یا میرا کلام سنا ہے، اسے پا لے گا۔“انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! اس وقت ہمارے دل کیسے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”جیسے آج ہیں یا (اس سے) بہتر۔“حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5486]
