العربية (الأصل)
وَعَن زينبَ بنتِ جحشٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دخل يَوْمًا فَزِعًا يَقُولُ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيلٌ للعربِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ»وَحَلَّقَ بِأُصْبَعَيْهِ: الْإِبْهَامَ وَالَّتِي تَلِيهَا. قَالَتْ زَيْنَبُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَنُهْلَكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذا كثُرَ الخَبَثُ». مُتَّفق عَلَيْهِ
الترجمة الإنجليزية
Abu Sa'id al-Khudri reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Instruct your dying ones to say: 'La ilaha illallah' (There is no god but Allah)." Narrated by Muslim.
الترجمة الأردية
زینب بنت جحش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھبراہٹ کے عالم میں میرے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے:”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، عربوں کے لیے اس شر کے سبب تباہی ہے جو کہ قریب پہنچ چکی ہے؟ آج یاجوج ماجوج کا بند اس قدر کھول دیا گیا۔“اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں، انگوٹھے اور انگشت شہادت سے حلقہ بنایا، زینب رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا ہم ہلاک کر دیے جائیں گے جبکہ صالح لوگ ہم میں موجود ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ہاں، جب فسق و فجور زیادہ ہو جائے گا۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5342]
