العربية (الأصل)
وَعَن جوَيْرِية أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا بُكْرَةً حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ وَهِيَ فِي مَسْجِدِهَا ثُمَّ رَجَعَ بَعْدَ أَنْ أَضْحَى وَهِيَ جَالِسَةٌ قَالَ: «مَا زِلْتِ عَلَى الْحَالِ الَّتِي فَارَقْتُكِ عَلَيْهَا؟» قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَكِ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَتْ بِمَا قُلْتِ مُنْذُ الْيَوْمِ لَوَزَنَتْهُنَّ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَاءَ نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاته ". رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Juwairiya said that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) went out from her one morning at the time when he prayed the morning prayer while she was in her place of worship. He returned in the forenoon and found her sitting. He asked her if she was still in the same position as that in which he had left her, and when she replied that was so, he said, "Since leaving you I have three times said four phrases which, if weighed against all you have said today, would prove to be heavier:Glory be to God, and I begin with praise of Him to the number of His creatures, in accordance with His good pleasure, to the weight of His throne and the extent of His words." Muslim transmitted it.
الترجمة الأردية
حضرت اُمّ المؤمنین جویریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت نمازِ فجر پڑھ کر ان کے پاس سے نکلے اور وہ اپنی جائے نماز میں تھیں۔ پھر چاشت کے بعد واپس تشریف لائے تو وہ ابھی بیٹھی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب سے میں تمہارے پاس سے گیا ہو اسی حالت میں ہو؟ انہوں نے عرض کیا: ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہارے بعد چار کلمے تین مرتبہ کہے ہیں، اگر آج تم نے جو کچھ کہا ہے ان سے تولا جائے تو وہ ان سے بھاری ہوں: سبحان اللہ وبحمدہ عدد خلقہ ورضاء نفسہ وزنۃ عرشہ ومداد کلماتہ (اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ اپنی مخلوقات کی تعداد کے برابر اور اپنی رضا کے مطابق اور اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر)۔ (مسلم)
