العربية (الأصل)
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ جَاءَ ثَلَاثَة رَهْط إِلَى بيُوت أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَ عَنْ عِبَادَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أخبروا كَأَنَّهُمْ تقالوها فَقَالُوا وَأَيْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ أحدهم أما أَنا فَإِنِّي أُصَلِّي اللَّيْل أبدا وَقَالَ آخر أَنا أَصوم الدَّهْر وَلَا أفطر وَقَالَ آخر أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَاءَ فَلَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: «أَنْتُمُ الَّذِينَ قُلْتُمْ كَذَا وَكَذَا أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَتْقَاكُمْ لَهُ لَكِنِّي أَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأُصَلِّي وَأَرْقُدُ وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مني»
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Anas said:Three people came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)’s wives and asked how the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) conducted his worship. When they were told about it they seemed to consider it little and said, “What a difference there is between us and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) whose former and latter sins have been forgiven him by God!” One of them said, “As for me, I will always pray during the night.” Another said, “I will fast during the daytime and not break my fast.” The other said, “I will have nothing to do with women and will never marry.” Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to them and said, “Are you the people who said such and such? By God, I am the one of you who fears and reverences God most, yet I fast and I break my fast; I pray and I sleep; and I marry women. He who is displeased with my sunna has nothing to do with me.” (Bukhari and Muslim.)
الترجمة الأردية
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: تین آدمی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عبادت کے بارے میں پوچھا۔ جب انہیں بتایا گیا تو انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا: ہماری کیا مجال کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مقابلہ کریں، ان کے تو اگلے پچھلے سب گناہ معاف ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا: میں ہمیشہ رات بھر نماز پڑھوں گا۔ دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ روزے رکھوں گا اور کبھی نہ چھوڑوں گا۔ تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے الگ رہوں گا اور کبھی نکاح نہ کروں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم ہی ہو جنہوں نے ایسے ایسے کہا؟ سنو! اللہ کی قسم میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس کا تقویٰ رکھتا ہوں لیکن میں روزے رکھتا ہوں اور چھوڑتا بھی ہوں، نماز پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ پس جو میری سنت سے منہ موڑے وہ مجھ سے نہیں۔ (بخاری و مسلم)
