العربية (الأصل)
898 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ جِئْتُ لأَهَبَ لَكَ نَفْسِي، فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَعَّدَ النَّظَرَ إِلَيْهَا وَصَوَّبَهُ، ثُمَّ طَأْطَأَ رَأْسَهُ؛ فَلَمَّا رَأَتِ الْمَرْأَةُ أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ فِيهَا شَيْئًا جَلَسَتْ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ؛ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ فَزَوِّجْنِيهَا فَقَالَ: هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ فَقَالَ: لاَ، وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: اذْهَبْ إِلَى أَهْلِكَ فَانْظُرْ هَلْ تَجِدُ شَيْئًا فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ؛ فَقَالَ؛ لاَ، وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ، مَا وَجَدْتُ شَيْئًا قَالَ: انْظُرْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: لاَ، وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ، وَلاَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، وَلكِنْ هذَا إِزَارِي(قَالَ سَهْلٌ مَالَهُ رِدَاءٌ)فَلَهَا نِصْفُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَصْنَعُ بِإِزَارِكَ إِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْءٌ، وَإِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ شَيْءٌ فَجَلَسَ الرَّجُلُ حَتَّى طَالَ مَجْلِسُهُ ثُمَّ قَامَ، فَرَآهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَلِّيًا فَأَمَرَ بِهِ فَدُعِيَ، فَلَمَّا جَاءَ، قَالَ: مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ: مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا وَسُورَة كَذَا؛ عَدَّهَا، قَالَ: أَتَقْرَؤُهُنَّ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِكَ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: اذْهَبْ فَقَدْ مَلَّكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Sahl ibn Sa'd al-Sa'idi: A woman came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah, I have come to offer myself to you." The Messenger of Allah (peace be upon him) looked up at her and looked her over, then lowered his head. When the woman saw that he had not made a decision about her, she sat down. A man from his Companions stood up and said: "O Messenger of Allah, if you have no need for her, then marry her to me." He said: "Do you have anything?" He said: "No, by Allah, O Messenger of Allah." He said: "Go to your family and see if you can find anything." He went and came back, saying: "No, by Allah, O Messenger of Allah, I found nothing." He said: "Look, even if it is a ring of iron." He went and came back, saying: "No, by Allah, O Messenger of Allah, not even a ring of iron, but here is my waist-wrapper" — Sahl said he had no upper garment — "she can have half of it." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "What would you do with your waist-wrapper? If you wear it, she will have nothing of it; and if she wears it, you will have nothing." The man sat for a long time, then got up. The Messenger of Allah (peace be upon him) saw him leaving and called him back. When he came, he said: "What do you know of the Quran?" He said: "I know such and such surahs" — he enumerated them. He said: "Can you recite them from memory?" He said: "Yes." He said: "Go, I have married her to you for what you know of the Quran."
الترجمة الأردية
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک خاتون رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم! میں آپ کی خدمت میں اپنے آپ کو ہبہ کرنے کے لیے لائی ہوں۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا اور پھر نظر نیچی کر لی اور سر جھکا لیا، جب ان خاتون نے دیکھا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئیں۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ میں سے ایک صاحب اٹھے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو ان کی ضرورت نہیں ہے تو میرے ساتھ ان کا نکاح کر دیں۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”تمہارے پاس (مہر کے لیے) کچھ بھی ہے؟“انہوں نے عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنے گھر جاؤ اور دیکھو شاید کوئی چیز مل جائے۔“وہ صاحب گئے اور واپس آ گئے اور عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! مجھے وہاں کوئی چیز نہیں ملی۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر دیکھ لو، ایک لوہے کی انگوٹھی ہی سہی۔“وہ صاحب گئے اور پھر واپس آ گئے اور عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! لوہے کی ایک انگوٹھی بھی مجھے نہیں ملی، البتہ یہ ایک تہمد میرے پاس ہے۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی چادر بھی (اوڑھنے کے لیے) نہیں تھی۔ ان صحابی نے کہا: خاتون کو اس میں سے آدھا پھاڑ کر دے دیجیے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہارے اس تہمد کا وہ کیا کرے گی؟ اگر تم اسے پہنتے ہو تو اس کے پاس کچھ نہیں رہے گا، اور اگر وہ پہنتی ہے تو تمہارے پاس کچھ نہیں رہے گا۔“پھر وہ صاحب بیٹھ گئے، کافی دیر تک بیٹھے رہنے کے بعد جب وہ اٹھے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں جاتے ہوئے دیکھا اور انہیں بلوایا، جب وہ حاضر ہوئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”تمہیں قرآن کتنا یاد ہے؟“انہوں نے بتلایا کہ مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں، انہوں نے ان کے نام گنائے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”کیا تم انہیں زبانی پڑھ لیتے ہو؟“انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جاؤ، قرآن مجید کی جو سورتیں تمہیں یاد ہیں، ان کے بدلہ میں نے اسے تمہارے نکاح میں دے دیا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب النكاح/حدیث: 898]
