العربية (الأصل)
778 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ نَصْرِ بْنِ عِمْرَانَ الضُّبَعِيِّ، قَالَ: تَمَتَّعْتُ فَنَهَانِي نَاسٌ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَمَرَنِي، فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَجُلاً يَقُولُ لِي: حَجٌّ مَبْرُورٌ، وَعُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ، فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: أَقِمْ عِنْدِي فَأَجْعَلَ لَكَ سَهْمًا مِنْ مَالِي قَالَ شُعْبَةُ(الرَّاوِي عَنْهُ)، فَقُلْتُ: لِمَ فَقَالَ: لِلرُّؤْيَا الَّتِي رَأَيْتُ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): Abu Jamrah Nasr ibn Imran al-Duba'i said: "I performed Tamattu' and some people forbade me from it. I asked Ibn Abbas, and he told me to proceed. I then saw in a dream a man saying to me: 'An accepted Hajj and an accepted Umrah.' I informed Ibn Abbas, and he said: 'It is the Sunnah of the Prophet (peace be upon him).' Then he said to me: 'Stay with me, and I will give you a share of my wealth.'" Shu'bah (the narrator from him) said: "I asked: 'Why?' He said: 'Because of the dream you saw.'"
الترجمة الأردية
ابو جمرہ نصر بن عمران ضبعی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا، تو کچھ لوگوں نے مجھے منع کیا، اس لیے میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت کیا، آپ نے تمتع کرنے کے لیے کہا، پھر میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا کہ مجھ سے کہہ رہا ہے: حج بھی مبرور ہوا اور عمرہ بھی مقبول ہوا۔ میں نے یہ خواب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنایا، تو آپ نے فرمایا کہ یہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی سنت ہے، پھر فرمایا کہ میرے یہاں قیام کر، میں اپنے پاس سے تمہارے لیے کچھ مقرر کر کے دیا کروں گا۔ شعبہ (راوی) نے بیان کیا کہ میں نے (ابو جمرہ سے) پوچھا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ کیوں کیا تھا؟ (یعنی مال کس بات پر دینے کے لیے کہا) انہوں نے بیان کیا کہ اسی خواب کی وجہ سے جو میں نے دیکھا تھا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 778]
