العربية (الأصل)
1565 صحيح حديث الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: كُنْتُ، يَوْمَ الأَحْزَابِ، جُعِلْتُ أَنَا وَعُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، فِي النِّسَاءِ فَنَظَرْتُ فَإِذَا أَنَا بالزُّبَيْرِ عَلَى فَرسِهِ، يَخْتَلِفُ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا فَلَمَّا رَجَعْتُ قُلْتُ: يَا أَبَتِ رَأَيْتُكَ تَخْتلِفُ، قَالَ: أَوَ هَلْ رَأيْتَنِي يَا بُنيّ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ يَأْتِ بَنِي قُرَيْظَةَ فَيَأتِينِي بِخَبَرِهِمْ فَانْطَلَقْتُ، فَلَمَّا رجَعْتُ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ، فَقَالَ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي
الترجمة الإنجليزية
Narrated 'Abdullah ibn al-Zubayr (may Allah be pleased with them): On the day of al-Ahzab, I and 'Umar ibn Abi Salamah were placed among the women. I looked and saw al-Zubayr on his horse going back and forth to Banu Qurayzah two or three times. When I returned, I said, "O my father, I saw you going back and forth." He said, "Did you really see me, my son?" I said, "Yes." He said, "The Messenger of Allah (peace be upon him) had said, 'Who will go to Banu Qurayzah and bring me their news?' So I went. When I returned, the Messenger of Allah (peace be upon him) mentioned both his parents together for me, saying, 'May my father and mother be sacrificed for you.'"
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جنگِ احزاب کے موقع پر مجھے اور عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کو عورتوں میں چھوڑ دیا گیا تھا (کیونکہ یہ دونوں حضرات بچے تھے)، میں نے اچانک دیکھا کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ (آپ کے والد) اپنے گھوڑے پر سوار بنی قریظہ (یہودیوں کے ایک قبیلے کی) طرف آ جا رہے ہیں، دو یا تین مرتبہ ایسا ہوا۔ پھر جب وہ وہاں سے واپس آئے تو میں نے عرض کیا: ابا جان! میں نے آپ کو کئی مرتبہ آتے جاتے دیکھا۔ انہوں نے کہا: بیٹے! کیا واقعی تم نے بھی دیکھا تھا؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے کہا: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا تھا:”کون ہے جو بنو قریظہ کی طرف جا کر ان کی (نقل و حرکت کے متعلق) اطلاع میرے پاس لا سکے؟“اس پر میں وہاں گیا اور جب میں (خبر لے کر) واپس آیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (فرطِ مسرت میں) اپنے والدین کا ایک ساتھ ذکر کر کے فرمایا:”میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1565]
