العربية (الأصل)
1276 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَسَعَى الْقَوْمُ فَلَغَبُوا، فَأَدْرَكْتُهَا، فَأَخَذْتُهَا، فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ، فَذَبَحَهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِكِهَا أَوْ فَخِذَيْهَا فَقَبِلَهُ، وَأَكَلَ مِنْهُ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Anas: We startled a rabbit at Marr al-Zahran. The people chased it and became exhausted. I caught it and brought it to Abu Talhah, who slaughtered it and sent its haunch — or thighs — to the Messenger of Allah (peace be upon him), and he accepted and ate from it.
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مرالظہران نامی جگہ میں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا۔ لوگ اس کے پیچھے دوڑے اور اسے تھکا دیا اور میں نے قریب پہنچ کر اسے پکڑ لیا، پھر ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے یہاں لایا۔ انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کے پیچھے کا یا دونوں رانوں کا گوشت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں بھیجا۔ شعبہ نے بعد میں یقین کے ساتھ کہا کہ دونوں رانیں انہوں نے بھیجی تھیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے قبول فرمایا اور اس میں سے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کچھ تناول بھی فرمایا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيد والذبائح ما يؤكل من الحيوان/حدیث: 1276]
