العربية (الأصل)
1137 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، حِينَ خَرَجَ إِلَى الْحرُورِيَّةِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ الَّتِي لَقِيَ فِيهَا الْعَدُوَّ انْتَظَرَ حَتَّى مَالَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ لاَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، وَسَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ، فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاصْبِرُوا، وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ ثُمَّ قَالَ: اللهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، وَمُجْرِيَ السَّحَابِ، وَهَازِمَ الأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Abdullah ibn Abi Awfa, who wrote to Umar ibn Ubaydullah when he set out to fight the Haruriyyah: The Messenger of Allah (peace be upon him), on one of the days when he encountered the enemy, waited until the sun had declined, then he stood among the people and said: "O people, do not wish to meet the enemy, and ask Allah for well-being. But when you encounter them, be patient, and know that Paradise is beneath the shades of swords." Then he said: "O Allah, Revealer of the Book, Mover of the clouds, Defeater of the confederates, defeat them and grant us victory over them."
الترجمة الأردية
سیدنا عمر بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ جب خوارج سے لڑنے کے لیے حروریہ کی طرف روانہ ہوئے تو انہیں عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما کا خط ملا، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک لڑائی کے موقع پر انتظار کیا، پھر جب سورج ڈھل گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:”اے لوگو! دشمن سے لڑائی بھڑائی کی تمنا نہ کرو، بلکہ اللہ تعالیٰ سے سلامتی مانگو، ہاں! جب جنگ چھڑ جائے تو پھر صبر کیے رہو اور ڈٹ کر مقابلہ کرو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے میں ہے۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یوں دعا کی:«اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، وَمُجْرِيَ السَّحَابِ، وَهَازِمَ الْأَحْزَابِ، اهْزِمْهُمْ وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ»”اے اللہ! کتاب (قرآن) کے نازل فرمانے والے، اے بادلوں کے چلانے والے، اے احزاب (یعنی کافروں کی جماعتوں کو غزوۂ خندق کے موقع پر) شکست دینے والے! ہمارے دشمن کو شکست دے اور ان کے مقابلے میں ہماری مدد کر۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1137]
