العربية (الأصل)
11 صحيح حَدْيث ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَ مُعَاذاً رضي الله عنه عَلى الْيَمنِ قَالَ: إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلى قَوْمِ أَهْلِ كِتَابٍ، فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ عِبادَةُ اللهِ، فَإِذَا عَرَفُوا اللهَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَواتٍ في يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ، فَإِذا فَعَلُوا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكاةً مِنْ أَمْوالِهِمْ وَتَردُّ عَلى فُقَرائِهِمْ فَإِذا أَطَاعُوا بِها فَخُذْ مِنْهُمْ وَتَوَقَّ كَرائِم أَمْوالِ النَّاسِ
الترجمة الإنجليزية
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that when the Messenger of Allah (peace be upon him) sent Mu'adh to Yemen, he said: "You are going to a people who are People of the Book. Let the first thing you call them to be the worship of Allah. When they acknowledge Allah, inform them that Allah has prescribed five daily prayers for them. When they do that, inform them that Allah has prescribed zakat from their wealth, to be taken from their rich and given to their poor. When they obey you in that, take it from them but avoid the best of people's wealth."
الترجمة الأردية
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو ان سے فرمایا:”دیکھو! تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب (عیسائی، یہودی) ہیں، اس لیے سب سے پہلے انہیں اللہ کی عبادت کی دعوت دینا، جب وہ اللہ تعالیٰ کو پہچان لیں (یعنی اسلام قبول کر لیں) تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، جب وہ اسے بھی ادا کریں تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکاۃ فرض قرار دی ہے جو ان کے سرمایہ داروں سے لی جائے گی (جو صاحب نصاب ہوں گے) اور انہی کے فقیروں میں تقسیم کر دی جائے گی، جب وہ اسے بھی مان لیں تو ان سے زکاۃ وصول کرنا، البتہ ان کی عمدہ چیزیں (زکاۃ کے طور پر لینے سے) پرہیز کرنا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 11]
