العربية (الأصل)
عَنْعَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ بَهْرَامَ، ناشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنِيعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ، عَنْأَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَضَى صَلاتَهُ أَقْبلَ إِلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ،اسْمَعُوا وَاعْقِلُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ لِلَّهِ عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ، وَلا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ عَلَى مَجَالِسِهِمْ وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ"، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأَعْرَابِ مِنْ قَاصِيَةِ النَّاسِ، وَأَلْوَى بِيَدِهِ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مِنَ النَّاسِ لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلا شُهَدَاءَ يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ عَلَى مَجَالِسِهِمْ، وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ انْعَتْهُمْ لَنَا، صِفْهُمْ لَنَا، فَسُرَّ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسُؤَالِ الأَعْرَابِيِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمْ نَاسٌ مِنْ أَفْنَاءِ النَّاسِ، وَنَوَازِعِ الْقَبَائِلِ، لَمْ تَصِلْ بَيْنَهُمْ أَرْحَامٌ مُتَقَارِبَةٌ، تَحَابُّوا فِي اللَّهِ وَتَصَافَوْا فِيهِ، يَضَعُ اللَّهُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ فَيُجْلِسُهُمْ عَلَيْهَا، فَيَجْعَلُ وُجُوهَهُمْ وَثِيَابَهُمْ نُورًا، يَفْزَعُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلا يَفْزَعُونَ، وَهُمْ أَوْلِيَاءُ اللَّهِ الَّذِينَ لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ، وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ".
الترجمة الإنجليزية
Abu Malik al-Ash'ari (may Allah be pleased with him) narrated that when the Messenger of Allah (peace be upon him) finished his prayer, he turned to face the people and said: "O people, listen and understand! Know that Allah has servants who are neither prophets nor martyrs, yet the prophets and martyrs envy them for their closeness to Allah and their seats." A Bedouin from the outskirts of the people came forward, gestured with his hand toward the Prophet of Allah (peace be upon him), and said: "O Prophet of Allah, who are these people who are neither prophets nor martyrs, yet the prophets and martyrs envy them for their seats and closeness to Allah? Describe them for us!" The face of the Messenger of Allah (peace be upon him) lit up with joy at the Bedouin's question, and he said: "They are people from various lands and tribes, with no close family ties between them. They loved each other for the sake of Allah and were sincere to one another for His sake. Allah will place pulpits of light for them on the Day of Resurrection and will seat them upon them. He will make their faces and garments radiant with light. The people will be in a state of terror on the Day of Resurrection, but they will have no fear. They are the allies of Allah, upon whom there shall be no fear, nor shall they grieve."
الترجمة الأردية
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے جب اپنی نماز مکمل کی تو اپنے چہرے کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:”اے لوگو! سنو، سمجھو اور جان لو کہ یقیناً اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو نہ نبی ہیں اور نہ ہی شہید، (لیکن) انبیاء اور شہدا ان کی مجالس اور اللہ کے قرب کی وجہ سے ان پر رشک کریں گے۔“سو دور دراز کے بدویوں میں سے ایک آدمی دو زانوں بیٹھ گیا اور اپنے ہاتھ سے اللہ کے نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی طرف اشارہ کرتے ہوئے گویا ہوا: اے اللہ کے نبی! لوگوں میں سے کچھ ایسے جو نہ نبی ہیں، نہ شہید، (لیکن) انبیاء اور شہداء ان کی مجالس اور اللہ کے قرب کی وجہ سے ان پر رشک کریں گے، ہمارے سامنے ان کے اوصاف ذکر فرمائیں اور ان کی تصویر کشی کریں؟ اس بدوی کے سوال پر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ مسرور ہوگیا اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ غیر معروف لوگ ہیں، پردیسی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا باہمی تعارف قریبی رشتہ داریوں کے باعث نہیں ہے، انہوں نے اللہ کے لیے محبت کی اور آپس میں اسی پر متفق ہوئے۔ اللہ تعالیٰ قیامت والے دن ان کے لیے نور کے منبر بنائے گا، پھر انہیں ان پر براجمان کرے گا، ان کے چہرے نورانی اور ان کے لباس بھی نورانی بنا دے گا۔ لوگ قیامت والے دن گھبراہٹ کا شکار ہوں گے، لیکن وہ نہیں گھبرائیں گے اور وہی اللہ کے دوست ہیں، کہ جن پر نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 7]
