العربية (الأصل)
حَدَّثَنَاعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، قَالَ: أَنَاعِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِيعَطَاءٌ، أَنَّصَفْوَانَ بْنَ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، أَخْبَرَهُ أَنْيَعْلَىكَانَ يَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَيْتَنِي أَرَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبٌ قَدْ ظُلِّلَ بِهِ عَلَيْهِ مَعَهُ فِيهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ مِنْهُمْ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةٌ مُتَضَمِّخٌ بِطِيبٍ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ بَعْدَ مَا تَضَمَّخَ بِطِيبٍ؟" فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعَةً ثُمَّ سَكَتَ، فَجَاءَهُ الْوَحْي فَأَشَارَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِيَدِهِ إِلَى يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ تَعَالَ، قَالَ: فَجَاءَ يَعْلَى، فَأَدْخَلَ رَأْسَهُ، فَإِذَا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْمَرُّ الْوَجْهِ يَغِطُّ سَاعَةً ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ الَّذِي سَأَلَنِي عَنِ الْعُمْرَةِ آنِفًا؟ فَالْتُمِسَ الرَّجُلُ فَجِيءَ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا الطِّيبُ الَّذِي بِكَ فَاغْسِلْهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَأَمَّا الْجُبَّةُ فَانْتَزِعْهَا ثُمَّ اصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ".
الترجمة الإنجليزية
Ya'la ibn Umayyah (may Allah be pleased with him) used to say to Umar ibn al-Khattab (may Allah be pleased with him): I wish I could see the Prophet (peace be upon him) when revelation descends upon him. When the Prophet was at al-Ji'ranah with a garment shading him, accompanied by some Companions including Umar, a man came wearing a jubbah (tunic) and was smeared with perfume. He asked: O Messenger of Allah, what about a man who enters ihram for Umrah while wearing this? The Prophet (peace be upon him) remained silent for a while, then revelation came. When it subsided, the Prophet asked: Where is the man who asked about Umrah? He said: Remove the jubbah, wash off the perfume, and do in your Umrah what you do in your Hajj.
الترجمة الأردية
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا کرتے تھے: کاش! میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی نازل ہوتے دیکھ سکتا۔ جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمجعرانہ میں تھے اور آپ پر ایک کپڑے سے سایہ کیا گیا تھا، آپ کے ساتھ چند صحابہ بشمول سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے۔ ایک شخص آیا جس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور اس نے خوشبو بھی لگائی ہوئی تھی۔ اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس شخص کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے جو خوشبو لگانے کے بعد عمرہ کا احرام باندھ لے؟ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کی طرف لمحہ بھر دیکھا اور خاموش رہے۔ پھر آپ پر وحی نازل ہوئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یعلیٰ بن امیہ کو ہاتھ سے آنے کا اشارہ کیا۔ یعلیٰ آئے اور اپنا سر (کپڑے کے اندر) داخل کیا، تو دیکھا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ سرخ ہو چکا تھا اور آپ خراٹے لے رہے تھے۔ پھر وحی کی کیفیت دور ہوئی، تو آپ نے فرمایا: وہ شخص کہاں ہے جس نے ابھی عمرہ کے متعلق پوچھا تھا؟ اس شخص کو تلاش کر کے لایا گیا، تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: خوشبو کو تین مرتبہ دھو ڈالو اور جبہ اتار دو، پھر عمرہ میں وہی کرو جو تم حج میں کرتے ہو۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 447]
