العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ ظُهَيْرِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا مُوَافِقًا فَقُلْتُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ فَهُوَ حَقٌّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ «مَا تَصْنَعُون�� بِمَحَاقِلِكُمْ؟ » قُلْنَا نُؤَاجِرُهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالْأَوْسُقِ مِنَ الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ قَالَ «فَلَا تَفْعَلُوا ازْرَعُوهَا أَوْ أَزْرِعُوهَا»
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Rafi' ibn Khadij (may Allah be well pleased with him) narrated through his uncle Zuhair ibn Rafi': The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) forbade us from something that was beneficial for us. I said: Whatever the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said is the truth. He said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "What do you do with your fields?" We said: We rent them out for a third, a quarter, and measures of wheat and barley. He stated: "Do not do that. Cultivate them yourselves or have others cultivate them."
الترجمة الأردية
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کے چچا ظہیر بن رافع کے واسطے سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک ایسی چیز سے منع فرمایا جو ہمارے لیے فائدہ مند تھی۔ میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جو فرمایا وہ حق ہے۔ فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی کھیتیوں کا کیا کرتے ہو؟ ہم نے عرض کیا: ہم تہائی، چوتھائی اور گندم و جو کے وسق پر کرایہ پر دیتے ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ایسا نہ کرو، خود کاشت کرو یا کسی اور سے کشت کراؤ۔
