العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ الْعَدَوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ «أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟ » قَالُوا بَلَى نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ «أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتِي؟ » قَالُوا بَلَى نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتُكَ قَالَ «فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي وَمِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ وَإِنْ صَلُّوا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا»
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abdullah ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was among a group of his Companions and he stated: "Do you not know that I am the Messenger of Allah to you?" They said: "Indeed, we bear witness that you are the Messenger of Allah." He stated: "Do you not know that whoever obeys me has obeyed Allah, and that obedience to me is part of obedience to Allah?" They said: "Indeed, we bear witness that whoever obeys you has obeyed Allah, and obedience to you is part of obedience to Allah." He stated: "Then part of obedience to Allah is that you obey me, and part of obedience to me is that you obey your leaders. Even if they pray sitting, then pray sitting."
الترجمة الأردية
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کی ایک جماعت میں تھے تو ارشاد فرمایا: "کیا تم نہیں جانتے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں؟" انہوں نے عرض کیا: "ہاں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔" ارشاد فرمایا: "کیا تم نہیں جانتے کہ جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور اللہ کی اطاعت میں سے میری اطاعت ہے؟" انہوں نے عرض کیا: "ہاں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ جس نے آپ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور اللہ کی اطاعت میں سے آپ کی اطاعت ہے۔" ارشاد فرمایا: "پس اللہ کی اطاعت میں سے یہ ہے کہ تم میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں سے یہ ہے کہ تم اپنے امیروں کی اطاعت کرو۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھیں تو بیٹھ کر پڑھو۔"
