العربية (الأصل)
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَفِيدُ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ثنا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَسَدِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ أَبُو جَهْلٍ لِلنَّبِيِّ ﷺ قَدْ نَعْلَمُ يَا مُحَمَّدُ أَنَّكَ تَصِلُ الرَّحِمَ وَتَصْدُقُ الْحَدِيثَ وَلَا نُكَذِّبُكَ وَلَكِنْ نُكَذِّبُ الَّذِي جِئْتَ بِهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ ﷻ {قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّالِمِينَ بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ} [الأنعام 33] «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ» ما خرجا لناجية شيئا
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance) that Abu Jahl said to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): O Muhammad, we know that you maintain family ties and speak the truth, and we do not consider you a liar, but we reject what you have brought. So Allah Almighty revealed {We know that what they say grieves you, for indeed they do not deny you, but it is the signs of Allah that the wrongdoers reject} [al-An'am 33]. This hadith is authentic according to the criteria of both al-Bukhari and Muslim, though they did not record it.
الترجمة الأردية
حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ ابو جہل نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے محمد! ہم جانتے ہیں کہ آپ صلہ رحمی کرتے ہیں اور سچ بولتے ہیں، ہم آپ کو جھوٹا نہیں کہتے، لیکن جو آپ لے کر آئے ہیں اسے ہم جھٹلاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا {بے شک ہم جانتے ہیں کہ جو وہ کہتے ہیں آپ کو غمگین کرتا ہے، وہ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ ظالم اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں} [الانعام 33]۔ یہ حدیث بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے مگر انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
