العربية (الأصل)
فان ابليس لربه عز وجل يا رب قد أهبط آدم...
الترجمة الإنجليزية
Iblis said to his Lord: "O my Lord! Adam has been sent down (to the earth), and I know that soon he will be given scriptures and messengers. So what are his scriptures and messengers?" Allah said: "His messengers are the angels and chosen prophets from among them. His scriptures are the Torah, the Gospel, the Psalms, and the Furqan (Quran)." He asked: "And what is my scripture?" Allah said: "Your scripture is tattooing, your Quran is poetry, your messengers are soothsayers, your food is that over which the name of Allah is not mentioned, every intoxicant is your drink, your truth is falsehood, your home is the bathhouses, your places of ambush are women, your muezzins are musical instruments, and your mosques are the marketplaces."
الترجمة الأردية
”ابلیس نے اللہ تعالیٰ سے کہا: اے میرے پروردگار! آدم کو (زمین میں) اتار دیا گیا اور مجھے علم ہے کہ عنقریب اسے کتابیں بھی دی جائیں گی اور پیغامبر بھی تو اس کی کتابیں اور پیغامبر کیا ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان کے پیغامبر فرشتے اور انہی میں سے چنیدہ انبیاء ہیں اور ان کی کتابیں تورات، انجیل، زبور اور فرقان ہیں۔ اس نے کہا: اور میری کتاب کون سی ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تمہاری کتاب ٹہنیوں کے پتے ہیں، تمہارا قرآن شعر ہیں، تمہارے پیغامبر کاہن ہیں، تمہارا کھانا وہ ہے جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، ہر نشہ آور چیز تمہارا مشروب ہے، تمہارا سچ جھوٹ ہے، تمہارا گھر حمام ہیں، تمہاری گھات کی جگہیں عورتیں ہیں، تمہارے موذن ساز ہیں اور تمہاری مسجد بازار ہیں۔“[مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1423]
