الترجمة الإنجليزية
Abu Hujayfah (may Allah be pleased with him) said: "I saw that my father purchased a slave who was a cupper. He then broke the cupper's instruments. I asked him why, and he said: 'The Prophet (peace be upon him) prohibited taking the price of a dog and the price of blood (cupping charges). He also prohibited tattooing and being tattooed (i.e., making marks, designs, or writing names on the body with kohl or indigo), and he prohibited taking and giving riba (usury). He cursed the image-maker.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے اپنے باپ کو دیکھا کہ انھوں نے ایک غلام خریدا جو پچھنے لگاتا تھا پھر اس کے پچھنے لگانے کے اوزار کو انھوں نے توڑ دیا تو میں نے ان سے (اس کا سبب) پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے کتے کی قیمت اور خون کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے داغ لگانے والی اور داغ لگوانے والی (یعنی بازو وغیرہ پر سرمے یا نیل کے ساتھ نام لکھنا، لکھوانا یا پھول وغیرہ بنانا، بنوانا) اور سود لینے اور سود دینے سے بھی منع فرمایا ہے اور مصور پر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے لعنت فرمائی ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 998]
