الترجمة الإنجليزية
In a narration from Abdullah ibn Amr ibn al-As (may Allah be pleased with him), the Messenger of Allah (peace be upon him) mentioned the fasting of Dawud (peace be upon him) and said: "He would fast one day and not fast the next, and when he faced the enemy in battle, he would never flee." Abdullah (may Allah be pleased with him) said: "O Messenger of Allah, who will guarantee for me that I can do the same?" Then the Prophet (peace be upon him) said twice: "The one who fasts perpetually has not truly fasted."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے داؤد علیہ السلام کے روزہ کا ذکر کیا تو فرمایا:”ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے اور جب دشمن سے میدان جنگ میں مقابلہ کرتے تو بھاگتے نہ تھے۔“عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی، یا رسول اللہ! کوئی ہے جو میری طرف سے (بھی داؤد علیہ السلام کی) اسی بات (یعنی عمل) کی ذمہ داری قبول کر لے (یعنی میں بھی یہی عمل کروں) تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص ہمیشہ روزہ رکھے اس نے روزہ ہی نہیں رکھا۔“دو مرتبہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہی فرمایا۔ (عطاء کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہاں صوم دہر کا ذکر کس طرح ہوا البتہ انہیں اتنا یاد تھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دو مرتبہ یہی فرمایا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 963]
