الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated from the Prophet (peace be upon him): "Among the Banu Isra'il, a man asked another for a loan of one thousand dinars, and the man gave it to him. The borrower traveled overseas, and when the time for repayment came, he went to the sea but could find no ship to cross. So he took a piece of wood, hollowed it out, placed one thousand dinars inside, and cast it into the sea, praying to Allah to deliver it to his creditor. The creditor happened to go to the sea one day and saw the piece of wood. He took it home for firewood. When he split it open, he found his money inside."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں:”بنی اسرائیل میں سے کسی نے کسی سے ایک ہزار دینار قرض مانگے تھے چنانچہ اس نے اس کو دے دیے (اتفاق سے) وہ قرض دار سفر میں چلا گیا اور مدت ادائے قرض کی آ پہنچی (درمیان میں ایک سمندر حائل تھا) پس وہ سمندر کی طرف گیا مگر اس نے کوئی سواری نہ پائی (جس پر سوار ہو کر قرض خواہ کے پاس آئے اور اس کا قرض ادا کرے) لہٰذا اس نے ایک لکڑی لی اور اس میں سوراخ کیا اور اس کے اندر ایک ہزار دینار ڈال کر اس کو سمندر میں ڈال دیا اور اللہ سے دعا کی کہ اس کو قرض خواہ تک پہنچا دے چنانچہ وہ شخص جس نے قرض دیا تھا (اتفاق سے ایک دن سمندر کی طرف) گزرا تو اس کو وہ لکڑی دکھائی دی اس نے اپنے گھر والوں کے ایندھن کے لیے اس کو اٹھا لیا (پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی جس کے آخر میں یہ مضمون تھا) پھر جب اس نے اس لکڑی کو چیرا تو اس میں اپنا مال پایا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 762]
