الترجمة الإنجليزية
In the hadith of Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both), when the Messenger of Allah (peace be upon him) sent Mu'adh (may Allah be pleased with him) to Yemen (this hadith has been mentioned before), this narration includes the Prophet's instruction: "...and avoid taking the best of people's property (as Zakah)."
الترجمة الأردية
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا (یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے دیکھے کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں۔۔۔ باب: زکوٰۃ کا واجب ہونا شریعت سے ثابت ہے۔۔۔) یہاں اس روایت میں ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”تم اہل کتاب (یعنی یہود و نصاریٰ) کے پاس جا رہے ہو ....“اور پھر (انہوں نے) باقی حدیث ذکر کی۔ پھر آخر میں (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے) فرمایا:”۔۔۔۔۔ اور تم لوگوں کے عمدہ عمدہ مال لینے سے پرہیز کرنا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 739]
