الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Musa (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "The example of the guidance and knowledge with which Allah has sent me is like abundant rain that falls on the earth. Some fertile land absorbs the water and produces vegetation and grass in abundance. Some hard land retains the water, and Allah benefits people through it—they drink from it, water their animals, and irrigate their crops. And some rain falls on barren land that neither holds water nor produces vegetation. This is the example of one who gains understanding of Allah's religion and benefits from what Allah has sent me with, learning and teaching it, and the example of one who pays no attention to it and does not accept the guidance with which I was sent."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اس ہدایت اور علم کی مثال، جس کے ساتھ مجھے اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے، مثل تیز بارش کے ہے جو زمین پر برسے، تو جو زمین صاف ہوتی ہے وہ پانی کو جذب کر لیتی ہے پھر اس سے بہت سارا چارا اور گھاس اگتی ہے اور جو زمین سخت ہوتی ہے وہ پانی روک لیتی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ (اس کو) پیتے ہیں اور (اپنے جانوروں کو) پلاتے ہیں اور زراعت (کو سیراب) کرتے ہیں اور کچھ بارش (زمین کے) دوسرے حصہ کو پہنچی کہ جو بالکل چٹیل میدان ہے نہ پانی کو روکتا ہے اور نہ سبزہ اگاتا ہے۔ پس یہی مثال ہے اس شخص کی جو اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کی اور جس چیز کے ساتھ مجھے اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے، اس کو فائدہ دے اور وہ (اس کو) پڑھے اور پڑھائے اور مثال اس شخص کی جس نے اس کی طرف سر (تک) نہ اٹھایا اور اللہ کی اس ہدایت کو، جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں قبول نہ کیا۔ (بےآب بنجر زمین اور چٹیل میدان کی ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 70]
