الترجمة الإنجليزية
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) narrated from the Prophet (peace be upon him) that he said: "When a person is placed in his grave and his companions begin to leave—and he can hear the sound of their footsteps—two angels come to him, sit him up, and ask him: 'What did you used to say about this man, Muhammad (peace be upon him)?' If he says: 'I testify that he is Allah's servant and His Messenger,' he is told: 'Look at your place in Hellfire; Allah has replaced it for you with a place in Jannah.' The Prophet (peace be upon him) said: He sees both places. But as for the disbeliever or the hypocrite, he says: 'I do not know. I used to say what other people said.' He is told: 'You neither understood nor followed guidance.' Then he is struck between his ears with an iron hammer, and he lets out a shriek that is heard by everything near him except human beings and jinn."
الترجمة الأردية
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بندہ جب اپنی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس کو دفن کر کے واپس ہونے لگتے ہیں (تو مردے کو اس وقت ایسا ادراک ہوتا ہے کہ) وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔ اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اسے بٹھا کر پوچھتے ہیں کہ تو اس شخص یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نسبت کیا کہتا تھا پس اگر وہ کہہ دیتا ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے پیغمبر ہیں تو اس سے کہا جاتا ہے کہ اپنے مقام کو جو دوزخ میں تھا دیکھ۔ اس کے بدلے اللہ تعالیٰ نے تجھے جنت کا ایک مقام دیا ہے۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ وہ دونوں مقامات کو دیکھ لیتا ہے۔ لیکن کافر یا منافق، تو وہ یہ جواب دیتا ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا جو کچھ دوسرے لوگ کہتے تھے میں بھی وہی کہہ دیتا تھا۔ پس اس سے کہا جائے گا کہ نہ تو نے عقل کے ذریعہ پہچانا اور نہ (اچھے لوگوں کی) پیروی کی۔ اس کے بعد لوہے کے ہتھوڑے سے ایک ضرب اس کے دونوں کانوں کے درمیان ماری جائے گی جس کی وجہ سے وہ ایک چیخ مارے گا کہ اس کے قریب کے تمام ذی روح اس چیخ کو سنیں گے سوائے انسانوں اور جنوں کے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 674]
