الترجمة الإنجليزية
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said: Sa'd ibn Ubadah (may Allah be pleased with him) fell ill. The Prophet (peace be upon him) came to visit him, accompanied by Abd al-Rahman ibn Awf, Sa'd ibn Abi Waqqas, and Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with them). When the Prophet (peace be upon him) arrived, he found him unconscious. He asked: "Has he died?" They said: "No, O Messenger of Allah." The Prophet (peace be upon him) then wept. When the people saw him weeping, they wept too. He said: "Allah does not punish for the tears of the eyes or the grief of the heart, but He punishes—or shows mercy—because of this," and he pointed to his tongue. "And the deceased is punished because of his relatives' wailing over him."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہسعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کسی مرض میں مبتلا ہو گئے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمان کی عیادت کے لیے عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تشریف لائے پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلموہاں پہنچے تو انہیں ان کے گھر کے بستر پر لیٹا ہوا پایا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”کیا انتقال کر گئے؟“لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! نہیں۔ پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم(ان کے مرض کی شدت کو دیکھ کر رونے لگے) جب لوگوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو روتے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تعالیٰ آنکھ سے آنسو بہانے پر عذاب نہیں کرتا اور نہ دل کے رنج پر بلکہ اس کی وجہ سے عذاب کرتا ہے یا رحم کرتا ہے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے زبان کی طرف اشارہ کیا اور بیشک میت پر بوجہ اس کے اقرباء کے (ناجائز طور پر) نوحہ و ماتم کی وجہ سے بھی عذاب کیا جاتا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 663]
