الترجمة الإنجليزية
Umm Salamah (may Allah be pleased with her) said: I had heard the Prophet (peace be upon him) forbid praying two rak'ahs after Asr, but then I saw him praying two rak'ahs after Asr. When he came to me after Asr prayer, and some women from the Ansar of the Banu Haram tribe were sitting with me, I sent a servant girl to stand beside him and ask: "Umm Salamah says that she heard you forbid these two rak'ahs, yet you are praying them yourself." She told the girl: "If he waves you away with his hand, then step back." The servant girl did as instructed, and the Prophet (peace be upon him) waved her away. When he finished praying, he said: "O daughter of Abu Umayyah, you asked about the two rak'ahs after Asr. Some people from the tribe of Abd al-Qays came to me and occupied me from praying the two rak'ahs that come after Dhuhr, so these are those same two rak'ahs."
الترجمة الأردية
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہمیں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو نماز عصر کے بعد (دو رکعت) نماز پڑھنے سے منع کرتے ہوئے سنا تھا پھر میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو نماز عصر کے بعد (دو رکعت) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ جس وقت کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمعصر کی نماز پڑھ کر میرے پاس تشریف لائے اور میرے پاس (اس وقت) انصار کے قبیلہ بنی حرام کی کچھ عورتیں (بیٹھی ہوئی) تھیں (اس لیے میں خود نہ جا سکی) تو میں نے ایک لونڈی کو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بھیجا (اور) اس سے کہہ دیا کہ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پہلو میں کھڑی ہو جانا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کرنا کہ ام سلمہ (رضی اللہ عنہا) آپصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کرتی ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان دونوں رکعتوں سے منع فرمایا ہے جبکہ آپ خود ہی یہ دو رکعتیں پڑھ رہے ہیں۔ پس اگر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماپنے ہاتھ سے تیری طرف اشارہ کریں تو پیچھے ہٹ جانا۔ چنانچہ اس لونڈی نے ایسا ہی کیا۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا تو وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمسے پیچھے ہٹ گئی پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا:”اے ابوامیہ کی بیٹی! تم نے عصر کے بعد دو رکعتوں کی بابت پوچھا (تو سن) قبیلہ عبدالقیس کے کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے مجھے ان دو رکعتوں سے جو ظہر کے بعد ہیں روک لیا تو یہ وہی دونوں رکعتیں ہیں (کوئی مستقل نماز نہیں)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 632]
