الترجمة الإنجليزية
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that a solar eclipse occurred during the time of the Messenger of Allah (peace be upon him). He led the people in prayer, standing for a very long time. Then he performed a long ruku'. Then he stood again for a long time, though shorter than the first. Then he performed a long ruku', shorter than the first. Then he prostrated for a very long time. He did the same in the second rak'ah, and by then the sun had cleared. He delivered a sermon, praising Allah, and said: "The sun and the moon are two signs among the signs of Allah. They do not eclipse because of anyone's death or life. When you see an eclipse, make du'a to Allah, declare His greatness, pray, and give charity." Then he said: "O Ummah of Muhammad! By Allah, no one is more jealous than Allah when His male or female servant commits fornication. O Ummah of Muhammad! By Allah, if you knew what I know, you would laugh little and weep much."
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے دور میں (ایک مرتبہ) سورج گرہن ہوا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے لوگوں کو نماز پڑھائی اور (نماز میں) بہت طویل قیام کیا۔ پھر رکوع کیا تو وہ بھی بہت طویل کیا۔ پھر (رکوع کے بعد) قیام کیا تو بہت طویل قیام کیا اور پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے طویل رکوع کیا اور پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سجدہ کیا اور بہت طویل سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت میں بھی اسی کے مثل کیا جو پہلی رکعت میں کیا تھا اس کے بعد نماز مکمل کی اور اس وقت تک آفتاب صاف ہو چکا تھا۔ پھر لوگوں کے سامنے خطبہ دیا، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا:”آفتاب اور ماہتاب اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، نہ کسی کے مرنے سے گرہن میں آتے ہیں اور نہ کسی کی زندگی سے۔ پس تم جب اسے دیکھو تو اللہ سے دعا کرو اور اس کی بڑائی بیان کرو اور نماز پڑھو اور صدقہ دو۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے امت محمد! اللہ کی قسم! اللہ سے زیادہ کوئی اس بات کی غیرت نہیں رکھتا کہ اس کا غلام یا اس کی لونڈی زنا کرے۔ اے امت محمد! اللہ کی قسم! اگر تم لوگ ان باتوں کو جان لو جو میں جانتا ہوں تو تمہیں ہنسی بہت کم اور رونا بہت زیادہ آئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 562]
