الترجمة الإنجليزية
Uqbah ibn al-Harith (may Allah be pleased with him) said: "I prayed Asr behind the Prophet (peace be upon him) in Madinah. He made the taslim, then stood up quickly and stepped over the people's shoulders, going to the chamber of one of his wives. The people were alarmed by his haste. He came back to them and saw that they were surprised, so he said: 'I remembered some gold that was kept with us, and I did not want it to distract me from the remembrance of Allah, so I ordered it to be distributed.'"
الترجمة الأردية
سیدنا عقبہ (بن حارث) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پیچھے مدینہ میں عصر کی نماز پڑھی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمسلام پھیر کر جلدی سے کھڑے ہوئے اور آدمیوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے اپنی کسی بیوی کے حجرہ کی طرف تشریف لے گئے۔ لوگ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی اس قدر تیزی سے گھبرا گئے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمان (لوگوں) کے پاس واپس تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی اس قدر تیزی کی وجہ سے متعجب ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مجھے کچھ سونا یاد آ گیا تھا جو ہمارے ہاں رکھا ہوا تھا تو میں نے اس بات کو برا سمجھا کہ وہ مجھے اللہ کی یاد سے روکے لہٰذا میں نے اس کو تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 483]
