الترجمة الإنجليزية
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) reported that Umar ibn al-Khattab (may Allah be pleased with him) came during the Battle of the Trench (Khandaq) after the sun had set, cursing the disbelievers of Quraysh, and said: "O Messenger of Allah, I could not pray Asr until the sun nearly set." The Prophet said: "By Allah, I have not prayed Asr either." Then they went to Buthan, where the Prophet performed wudu and they all performed wudu. He then prayed Asr after sunset, followed by Maghrib."
الترجمة الأردية
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہامیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (غزوہ) خندق میں آفتاب غروب ہونے کے بعد اپنی قیام گاہ سے حاضر ہوئے اور کفار قریش کو برا کہنے لگے اور کہا کہ یا رسول اللہ! میں عصر کی نماز نہ پڑھ سکا یہاں تک کہ آفتاب غروب ہو گیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”واللہ میں نے بھی عصر کی نماز (ابھی تک) نہیں پڑھی۔“پھر ہم (مقام) بطحان کی طرف متوجہ ہوئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے نماز کے لیے وضو فرمایا اور ہم سب نے (بھی) نماز کے لیے وضو کیا پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے عصر کی نماز آفتاب غروب ہو جانے کے بعد پڑھی اور اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 365]
