الترجمة الإنجليزية
Abu Musa (may Allah be pleased with him) said: "My companions who came with me on the ship and I were staying at Baqi' Buthan while the Prophet (peace be upon him) was in Madinah. They would take turns visiting the Prophet. One day, we all went together, and the Prophet was busy, so he delayed the Isha prayer until midnight. Then he came out, led them in prayer, and after finishing he said to those present: 'Stay where you are. Let me give you glad tidings: It is from Allah's blessings upon you that no one among all people prays at this hour except you.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں اور میرے وہ ساتھی جو کشتی میں میرے ہمراہ آئے تھے، بقیع بطحان میں ٹھہرے ہوئے تھے اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممدینہ میں تھے تو ان میں سے ایک ایک گروپ باری باری نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس جاتا تھا۔ پھر (ایک دن) ہم سب یعنی میں اور میرے ساتھی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس گئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکو اپنے کام میں مصروفیت تھی لہٰذا (عشاء کی) نماز میں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے تاخیر کر دی یہاں تک کہ رات آدھی ہو گئی۔ اس کے بعد نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمباہر تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔ پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلماپنی نماز ختم کر چکے تو جو لوگ وہاں موجود تھے ان سے فرمایا:”اس وقت میں تمہارے سوا کوئی نماز نہیں پڑھتا“یا اس طرح فرمایا:”کسی نے نماز نہیں پڑھی۔“معلوم نہیں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے (ان دو جملوں میں سے) کیا فرمایا:”ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم اس بات سے جو کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے ہم نے سنی، خوش ہو کر لوٹے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 350]
