الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "Allah has taken upon Himself to guarantee for the one who goes out in His cause—and nothing drives him out except faith in Allah and belief in His messengers—that He will either admit him into Paradise or return him home with the reward or spoils he has earned. By the One in Whose Hand is my soul, were it not that it would be difficult for my Ummah, I would never stay behind from any expedition. And I would love to be killed in the cause of Allah, then brought back to life, then killed, then brought back to life, then killed."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تعالیٰ اس شخص کے لیے جو اس کی راہ میں (جہاد کرنے کو) نکلے اور اس کو اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے اور اس کے پیغمبروں پر ایقان ہی نے (جہاد پر آمادہ کر کے گھر سے) نکالا ہو، اس امر کا ذمہ دار ہو گیا ہے کہ یا تو میں (یعنی اللہ) اسے اس ثواب اور (مال) غنیمت کے ساتھ واپس کروں گا جو اس نے جہاد میں پایا ہے یا اسے (شہید بنا کر) جنت میں داخل کر دوں گا۔ اور (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ) اگر میں اپنی امت پر دشوار نہ سمجھتا تو (کبھی) کسی سریہ (یعنی جس جنگ میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمشریک نہ تھے) سے بھی پیچھے نہ رہتا اور میں (یعنی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم) یقیناً اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 34]
