الترجمة الإنجليزية
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) said: "Abu Bakr as-Siddiq (may Allah be pleased with him) sent me with a group of callers on the Day of Sacrifice during the Hajj before the Farewell Hajj, in which Abu Bakr was the leader, to announce in Mina: 'After this year, no mushrik (polytheist) shall perform Hajj, and no one shall perform Tawaf of the Ka'bah while naked.' Then the Messenger of Allah sent Ali (may Allah be pleased with him) after Abu Bakr to announce Surah Bara'ah (At-Tawbah). Ali announced it alongside us on the Day of Sacrifice in Mina."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیںمجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج میں (جو حجتہ الوداع سے پہلے کیا گیا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس میں سب کے امیر تھے) قربانی کے دن منادی کرنے والوں کے ساتھ بھیجا تاکہ ہم منیٰ میں یہ اعلان کریں کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ (ہو کر) کعبہ کا طواف کرے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور ان کو حکم دیا کہ وہ سورۃ برات کا اعلان کریں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قربانی کے دن ہمارے ساتھ منیٰ کے لوگوں میں اعلان کیا:”اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ (ہو کر) طواف کرے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 242]
