الترجمة الإنجليزية
Jabir (may Allah be pleased with him) said: "I went out with the Prophet (peace be upon him) on one of his journeys. One night I came to him for some need and found him praying. I had only one garment on me, so I wrapped it tightly and prayed beside him. When he finished, he asked: 'O Jabir, what brought you here at night?' I told him my need. When I finished, he asked: 'What was that wrapping I saw you doing?' I said: 'It was just one garment.' He said: 'If it is large enough, wrap it around you (covering both shoulders). If it is small, use it as an izar (waist wrapper).'"
الترجمة الأردية
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ آپ کے کسی سفر میں نکلا تو ایک رات کو اپنی کسی ضرورت سے میں (آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس) آیا تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے ہوئے پایا اور میرے (جسم) کے اوپر ایک کپڑا تھا، پس میں نے اس کو (زور سے) لپیٹ لیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پہلو میں (کھڑے ہو کر) میں نے بھی نماز پڑھی، جب آپصلی اللہ علیہ وسلمفارغ ہوئے تو فرمایا:”اے جابر! رات کو کیسے آنا ہوا؟“میں نے آپ کو اپنی ضرورت بتا دی پھر جب میں فارغ ہوا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ کپڑا لپیٹنا جو میں نے دیکھا، کیسا تھا؟“میں نے کہا ایک کپڑا تھا۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر کپڑا وسیع ہو تو اس سے التحاف کر لیا کرو اور اگر تنگ ہو تو اس کی آزار (یعنی تہبند) بنا لو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 236]
