الترجمة الإنجليزية
Narrated Aisha, Mother of the Believers (may Allah be pleased with her): Al-Harith bin Hisham asked the Messenger of Allah (peace be upon him), "O Messenger of Allah, how does revelation come to you?" The Messenger of Allah (peace be upon him) replied: "Sometimes it comes to me like the ringing of a bell, and this is the hardest upon me. Then it ceases, and I have grasped what was said. And sometimes the angel appears to me in the form of a man and speaks to me, and I retain what he says." Aisha (may Allah be pleased with her) said: "Indeed, I saw revelation descending upon him on an extremely cold day, and when it ceased, his blessed forehead would be dripping with perspiration."
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے (روایت ہے) کہحارث بن ہشام نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے دریافت کیا یا رسول اللہ! آپ پر وحی کس طرح آتی ہے؟ تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کبھی تو میرے پاس گھنٹی کی آواز کی طرح کی آواز آتی ہے اور (نزول وحی کی تمام حالتوں میں) یہ (حالت) مجھ پر زیادہ دشوار ہے۔ پھر (یہ حالت) مجھ سے دور (موقوف) ہو جاتی ہے اس حال میں کہ (فرشتے نے) جو کچھ کہا اس کو اخذ کر چکا ہوتا ہوں اور کبھی فرشتہ میرے سامنے آدمی کی صورت میں آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے تو جو کچھ وہ کہتا ہے اس کو میں حفظ کر لیتا ہوں۔“ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بیشک میں نے سخت سردی والے دن آپصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی اترتے ہوئے دیکھی اور سلسلہ منقطع ہونے پر (یہ دیکھا کہ اس وقت) آپصلی اللہ علیہ وسلمکی (مقدس) پیشانی سے پسینہ بہنے لگتا تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2]
