الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "While Ayyub (Job, peace be upon him) was bathing naked, golden locusts began falling upon him. Ayyub started gathering them in his garment. His Lord called out to him: 'O Ayyub, have I not made you so wealthy that you have no need of what you see?' He replied, 'Yes, by Your Honor, but I am not indifferent to Your blessings.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپ نے فرمایا:”اس حال میں کہ ایوب علیہ السلام برہنہ نہا رہے تھے، ان پر سونے کی ٹڈیاں برسنے لگیں تو ایوب علیہ السلام ان کو اپنے کپڑے میں سمیٹنے لگے تو انھیں ان کے پروردگار نے آواز دی کہ اے ایوب علیہ السلام! کیا میں نے تمہیں اس (سونے کی ٹڈی) سے جو تم دیکھ رہے ہو بےنیاز نہیں کر دیا؟ انھوں نے کہاں ہاں قسم تیری بزرگی کی (تو نے مجھے بےنیاز کر دیا ہے) لیکن میں تیری برکت (کے حصول) سے بےپرواہ و بےنیاز نہیں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 198]
