الترجمة الإنجليزية
Narrated Al-Bara' bin 'Azib (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said to me: "When you go to your bed, perform ablution as for prayer, then lie on your right side and say: 'O Allah, I have turned my face to You, entrusted my affairs to You, and relied upon You, in hope of You and in fear of You. There is no refuge or escape from You except to You. O Allah, I believe in Your Book which You have revealed and in Your Prophet whom You have sent.' If you die that night, you will die upon the natural disposition of Islam. Make these the last words you say." Al-Bara' said: I repeated this to the Prophet, and when I reached 'Your Book which You have revealed,' I said 'and Your Messenger.' He corrected me: "No, say: 'and Your Prophet whom You have sent.'"
الترجمة الأردية
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (مجھ سے) فرمایا:”جب تم اپنی خواب گاہ میں آؤ تو نماز کی طرح وضو کر لیا کرو۔ پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاؤ پھر اس کے بعد کہو”اے اللہ! میں نے تجھ سے امیدوار اور خائف ہو کر اپنا منہ تیری جناب میں جھکا دیا اور اپنا (ہر) کام تیرے سپرد کر دیا اور میں نے تجھے اپنا پشتی بان و پناہ دہندہ بنا لیا اور (میں یقین رکھتا ہوں کہ) تجھ سے (یعنی تیرے غضب سے) سوا تیرے پاس کے کوئی پناہ و نجات کی جگہ نہیں ہے۔ اے اللہ! میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی ہے اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لیے) بھیجا ہے۔“پس اگر تم اپنی اسی رات میں مر جاؤ گے تو ایمان پر (مرو گے) اور ان کلمات کو تمام ان باتوں کے بعد کہو جو تم کرنا چاہتے ہو (یعنی اس کے بعد کلام نہ کرو)۔“سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کلمات کو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے دہرایا پھر جب میں آمنت بکتابک الّذی انزلت پر پہنچا تو میں نے کہہ دیا ورسولک (یعنی)”اور تیرے رسول پر“تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا نہیں ونبیّک الّذی ارسلت بلکہ”اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لیے) بھیجا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 184]
