الترجمة الإنجليزية
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): Some people from the tribes of Ukl or Urainah came to Madinah but the climate did not suit them and they became ill. The Prophet (peace be upon him) ordered some she-camels to be given to them and told them to drink their milk and urine. When they recovered, they killed the Prophet's shepherd and drove away the camels. News came to the Prophet at the start of the day, and he sent men in pursuit. They were captured by midday. The Prophet ordered their hands and feet to be cut off, their eyes to be branded with hot iron, and they were left on the stony ground. When they asked for water, they were not given any.
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہعکل کے یا عرینہ کے کچھ لوگ آئے چنانچہ انھیں مدینہ کی ہوا موافق نہ آئی تو وہ مدینہ میں بیمار ہو گئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں چند اونٹنیاں دینے کا حکم دیا اور یہ (حکم بھی دیا) کہ وہ لوگ ان کا پیشاب اور ان کا دودھ پئیں۔ پس وہ (جنگل میں) چلے گئے (اور ایسا ہی کیا)۔ جب ٹھیک ہو گئے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے چرواہے کو قتل کر ڈالا اور جانوروں کو ہانک کر لے گئے، پس دن کے اول وقت یہ خبر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئی اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے تعاقب میں آدمی بھیجے۔ چنانچہ دن چڑھے وہ (گرفتار کر کے) لائے گئے، پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کا حکم دیا اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیر دی گئیں اور وہ گرم سنگلاخ جگہ پر ڈال دیے گئے، پانی مانگتے تھے تو انھیں پانی نہ پلایا جاتا تھا۔ (اس لیے کہ انھوں نے بھی احسان فراموشی کی تھی)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 173]
