الترجمة الإنجليزية
Narrated Aishah (may Allah be pleased with her): The Prophet (peace be upon him) said while he was healthy: "No Prophet ever died without first being shown his place in Paradise, and then being given the choice between staying alive or going to the Hereafter." When he fell ill and his time drew near, while his head was on my thigh, he first lost consciousness. When he recovered, he fixed his gaze on the ceiling and said: "O Allah! With the exalted companions." At that moment I said to myself: "He is choosing not to stay with us." I then understood the truth of what he used to say — that a Prophet is given a choice before death.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے صحت کی حالت میں فرمایا تھا:”کوئی نبی اس وقت تک فوت نہیں ہوا جب تک جنت میں اس کو اس کا مقام نہیں دکھلایا گیا پھر (جب تک) اس کو یہ اختیار نہیں دیا گیا کہ چاہے (تو دنیا میں) زندہ رہے یا آخرت کو اختیار کرے۔“جب آپصلی اللہ علیہ وسلمبیمار ہوئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکا وقت قریب آیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکا سرمبارک میری ران پر تھا، اول تو آپصلی اللہ علیہ وسلمپر غشی طاری ہوئی، پھر جب افاقہ ہوا تو نگاہ گھر کی چھت کی طرف لگائی اور فرمایا:”اے اللہ! بلند رفیقوں میں رکھ۔“(یعنی آخرت کو پسند کیا)۔ اس وقت میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ اب آپصلی اللہ علیہ وسلمہمارے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے اور مجھے اس حدیث کی تصدیق ہو گئی کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمجو فرمایا کرتے تھے کہ نبی کو اختیار دیا جاتا ہے (پھر وفات ہوتی ہے) وہ صحیح ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1703]
