الترجمة الإنجليزية
Narrated Aishah (may Allah be pleased with her): The wives of the Messenger of Allah (peace be upon him) sent Uthman to Abu Bakr As-Siddiq to ask for their one-eighth share from the spoils. I used to tell them: "Do you not fear Allah? Do you not know the Prophet's saying: 'Our property is not inherited; whatever we leave is charity'? He meant himself. Only the family of Muhammad may eat from this wealth." The wives of the Prophet then stopped asking for their share due to my words.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی ازواج مطہرات نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا آٹھواں حصہ مال غنیمت میں سے مانگنے کو بھیجا۔ میں ان کو منع کرتی تھی اور کہتی تھی کہ کیا تمہیں اللہ کا ڈر نہیں ہے؟ کیا تمہیں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکا یہ قول معلوم نہیں ہے کہ ہمارے مال کا کوئی وارث نہیں، جو کچھ ہم چھوڑیں، وہ صدقہ ہے۔ اس سے اپنی ذات مراد تھی، صرف آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس مال میں سے کھا لے۔ پھر سب ازواج نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممیرے کہنے سے (اس حصہ کو طلب کرنے سے) رک گئیں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1615]
