الترجمة الإنجليزية
Narrated Amr bin Al-As (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) appointed me as the commander of the army in the expedition of Dhat As-Salasil. I came to him and asked: "Who is the most beloved to you among the people?" He said: "Aisha." I asked: "Among the men?" He said: "Her father (Abu Bakr)." I asked: "Then who?" He said: "Umar bin Al-Khattab." And he mentioned several more men.
الترجمة الأردية
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے ذات السلاسل کی لڑائی میں لشکر کا سردار بنا کر بھیجا پس میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور کہا کہ آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”عائشہ سے۔“میں نے کہا کہ مردوں میں سے؟ فرمایا:“اس کے والد سے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔“میں نے کہا پھر کس سے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر عمر بن خطاب سے۔“اور اسی طرح کئی آدمیوں کے نام لیے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1523]
