الترجمة الإنجليزية
Narrated Usamah bin Zaid (may Allah be pleased with him): Jibril (Gabriel) came to the Prophet (peace be upon him) while Umm Salamah (may Allah be pleased with her) was present. Jibril began speaking with the Prophet and then left. The Prophet asked Umm Salamah: "Do you know who that was?" She said: "That was Dihyah Al-Kalbi." Umm Salamah said: "By Allah, I thought he was Dihyah until the Prophet (peace be upon him) gave a sermon mentioning Jibril and recounted what Jibril had told him."
الترجمة الأردية
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہجبرائیل علیہ السلام نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے، آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس اس وقت ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، وہ (جبرائیل، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے) باتیں کرنے لگے پھر اٹھ (کر چلے) گئے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ (کیا تم جانتی ہو) یہ کون تھے؟ (یا اسی طرح کا سوال کیا) تو انھوں نے کہا کہ یہ دحیہ کلبی تھے (جو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابی تھے)۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم! میں تو انھیں دحیہ ہی سمجھتی تھی یہاں تک کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے لوگوں کو خطبہ دیا اور جبرائیل علیہ السلام کا حوالہ دے رہے تھے (اور) خطبہ میں وہ باتیں سنائیں جو جبرائیل علیہ السلام نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے کی تھیں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1515]
