الترجمة الإنجليزية
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): The Prophet (peace be upon him) went to visit a sick Bedouin. It was the Prophet's custom when visiting a sick person to say: "No harm, if Allah wills, this illness will purify you from sins." So he said the same to him. The Bedouin replied: "You say no harm? No! Rather, it is a fever boiling in an old man that will take him to the grave." The Prophet (peace be upon him) said: "Then let it be so."
الترجمة الأردية
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمایک اعرابی کی عیادت کو گئے اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی عادت مبارکہ تھی کہ جب کسی بیمار کی عیادت کو جاتے تو فرماتے:”کوئی فکر نہیں، انشاءاللہ یہ بیماری گناہ سے پاک کر دے گی۔“پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس سے بھی یہی کہا:”کوئی فکر نہیں انشاءاللہ یہ بیماری گناہ سے پاک کر دے گی۔“اس نے کہا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے ہیں کہ فکر نہیں، نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے یہاں تو یہ حال ہے کہ بخار ایک بوڑھے شخص پر جوش مار رہا ہے یا زور کر رہا ہے جو قبر میں لے جائے بغیر نہیں چھوڑے گا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اچھا تو ایسا ہو گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1511]
