الترجمة الإنجليزية
Hudhayfah (may Allah be pleased with him) narrated: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "There was a man among those before you who, when he was about to die, lost hope in life and instructed his family: 'When I die, gather a great amount of firewood and light a fire. When the fire has consumed my flesh down to the bones, take my bones, grind them, and scatter them in the sea on a windy day.' They did so. Allah gathered him and asked: 'Why did you do that?' He said: 'Out of fear of You, O Lord!' So Allah forgave him."
الترجمة الأردية
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے، کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”(پہلے لوگوں میں سے) ایک شخص مرنے لگا تو جب اپنی زندگی سے ناامید ہو گیا تو اپنے گھر والوں کو یہ وصیت کی کہ جب میں مر جاؤں تو بہت ساری لکڑیاں اکٹھا کرنا، پھر آگ سلگانا (مجھے اس میں ڈال دینا) جب آگ میرا گوشت کھا کر ہڈی تک پہنچ جائے اور ہڈی بھی جل کر کوئلہ ہو جائے تو ہڈیاں لے کر خوب پیسنا پھر جس دن زور کی ہوا چلے دیکھتے رہنا، اس دن وہ راکھ دریا میں اڑا دینا (کچھ ہوا میں پھیل جائے اور کچھ سمندر میں) اس کے گھر والوں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کا سارا بدن اکٹھا کر لیا اور اس سے فرمایا:”تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا کہ پروردگار تیرے ڈر سے۔ پھر اللہ نے اس کو معاف کر دیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1442]
