الترجمة الإنجليزية
Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Allah will say: 'O Adam!' He will reply: 'I am here at Your service, and all goodness is in Your Hands.' Allah will say: 'Bring forth the contingent of the Fire.' Adam will ask: 'How many should I bring forth?' Allah will say: 'From every thousand, take out nine hundred and ninety-nine.' At that time children will turn gray-haired, and every pregnant one will drop her load. The Companions became very distressed. The Prophet said: 'From Ya'juj and Ma'juj (Gog and Magog) will be nine hundred and ninety-nine, and from you will be one.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) فرمائے گا کہ اے آدم! پس وہ کہیں گے کہ میں حاضر ہوں اور مستعد ہوں سب بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔“پھر اللہ کہے گا کہ دوزخ کا لشکر نکال (دوزخی لوگوں کو نکال) وہ پوچھیں گے کہ کتنے لوگوں کو نکالوں؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ پس اس وقت (مارے خوف کے) بچہ بوڑھا ہو جائے گا اور ہر حاملہ عورت اپنا حمل گرا دے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا کہ جیسے وہ مست بیہوش ہیں حالانکہ ان کو نشہ نہ ہو گا بلکہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے۔“صحابہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہزار میں سے ایک (جنتی) ہم میں سے کون ہو گا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”خوش ہو جاؤ! تم میں سے ایک آدمی کے مقابلے میں یاجوج ماجوج (دوسرے کافروں) میں سے ہزار آدمی ہوں گے، پھر فرمایا:”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے امید ہے کہ تم تمام جنتی لوگوں کے ایک چوتھائی ہو گے۔“ہم نے (مارے خوشی کے) اللہ اکبر کہا۔ پھر فرمایا:”مجھے امید ہے کہ تم تمام جنتی لوگوں کے تہائی حصہ ہو گے۔“ہم نے پھر اللہ اکبر کہا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر فرمایا:”مجھے امید ہے کہ تم تمام جنتی لوگوں کے نصف برابر ہو گے۔“ہم نے پھر اللہ اکبر کہا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم (تمام دنیا کے) لوگوں میں ایسے ہو جیسے سفید بیل کی کھال میں ایک کالا بال یا کالے بیل کی کھال میں ایک سفید بال۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1405]
