الترجمة الإنجليزية
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said: I heard the Prophet (peace be upon him) saying from the pulpit: "Kill snakes wherever you see them, and kill the two-striped snake and the short-tailed snake, for they cause blindness and miscarriages." Abdullah said: I was once chasing a snake to kill it when Abu Lubabah called out: "Do not kill it!" I said: "The Messenger of Allah ordered the killing of snakes." He said: "But later he prohibited killing the snakes that live in houses."
الترجمة الأردية
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہمیں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو منبر پر خطبہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا:”سانپ (جہاں دیکھو) مار ڈالو اور دو (سفید) دھاری والے اور دم کٹے سانپ کو زندہ نہ چھوڑو کیونکہ یہ آنکھ کی بینائی ختم کر دیتے ہیں اور پیٹ والی عورت کا پیٹ گرا دیتے ہیں۔“سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک سانپ کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے مجھے پکارا (اور کہا) کہ اسے مت مارو۔ تو میں نے کہا کہ بیشک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سانپوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ بیشک مگر اس کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلمنے گھریلو سانپوں کو مار ڈالنے سے منع فرمایا:”(زہری نے کہا کہ) ایسے سانپ العوامر (کہلاتے) ہیں۔ (جن چونکہ ایک لمبی مدت گھر میں رہتے ہیں اسی وجہ سے انہیں عوامر یعنی لمبی عمر والے کہا گیا ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1392]
