الترجمة الإنجليزية
Sa'b ibn Jaththamah (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) passed by me at al-Abwa' or Waddan, and he was asked about the polytheists of Dar al-Harb whose settlements are raided at night, resulting in their women and children being killed. The Prophet (peace be upon him) said: "They are from among them (i.e., they are treated as part of them)."
الترجمة الأردية
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم(مقام) ابواء میں یا ودان میں میری طرف سے گزرے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسے دارالحرب والے مشرکوں کی نسبت پوچھا گیا کہ ان پر شب خون کیا جاتا ہے۔ تو ان کی عورتیں اور بچے بھی قتل ہو جاتے ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ بھی ان ہی میں سے ہیں۔“(اگر قتل ہو جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں) اور میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا:”چراگاہیں اللہ اور رسول کے سوا کسی کے لیے جائز نہیں۔ ‘ ‘[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1292]
