الترجمة الإنجليزية
Abdullah ibn Abi Awfa (may Allah be pleased with him) narrated: In one of his expeditions in which he encountered the enemy, the Messenger of Allah (peace be upon him) delayed the battle. When the sun had declined, he stood and addressed the people, saying: "O people! Do not wish for an encounter with the enemy, and ask Allah for safety. But when you encounter them, be patient, and know that Paradise is under the shade of swords."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بعض دفعہ جہاد میں، جس میں دشمن سے مقابلہ ہوا، لڑائی میں دیر کی۔ جب سورج ڈھل گیا، اس وقت کھڑے ہو کر خطبہ سنایا اور فرمایا:”اے لوگو! دشمن سے مقابلہ کی آرزو نہ کرو اور اﷲ سے عافیت طلب کرو۔ پھر جب تم دشمن سے مقابلہ کرو تو صبر کرو اور خوب سمجھ لو کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔“اس کے بعد فرمایا:”اے اللہ! کتاب (قرآن) کے نازل فرمانے والے اور ابر کے جاری کرنے والے اور کفار کی فوجوں کو شکست دینے والے! ان لوگوں کو بھگا دے اور ہمیں ان پر فتح عنایت فرما۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1276]
