الترجمة الإنجليزية
Sahl ibn Sa'd (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Prophet (peace be upon him) say on the day of Khaybar: "I will give the banner tomorrow to a man through whose hands Allah will grant victory." The Companions stood up, each hoping to be given the banner. The next day, everyone was eager. The Prophet (peace be upon him) asked: "Where is Ali?" He was told that Ali had an eye ailment. The Prophet (peace be upon him) sent for him and applied his saliva to his eyes, and Ali was cured as if he had never been ill. The Prophet (peace be upon him) then gave him the banner.
الترجمة الأردية
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو خیبر کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا:”میں اب جھنڈا اس شخص کو دوں گا جس کے ہاتھ پر فتح ہو جائے گی۔“پس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کھڑے ہوئے اس بات کی امید کر رہے تھے کہ ان میں سے جھنڈا کس کو ملتا ہے۔ پھر دوسرے دن ہر شخص اس بات کی امید کرتا رہا کہ جھنڈا ہمیں عطا ہو گا مگر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”علی (رضی اللہ عنہ) کہاں ہیں؟“کسی نے بتایا کہ ان کی دونوں آنکھوں میں درد ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا تو وہ بلائے گئے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی دونوں آنکھوں میں لعاب لگا دیا، وہ فوراً اچھے ہو گئے (ایسا معلوم ہوتا تھا کہ) گویا ان کو کوئی تکلیف نہ تھی۔ پھر انھوں نے پوچھا کہ ہم ان کافروں سے جنگ کریں گے یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو جائیں۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آہستگی کرو، اب تم ان کے میدان میں جانا تو اسلام کی طرف بلانا اور جو (اللہ کی طرف سے) ان پر فرض ہے وہ بتانا۔ اللہ کی قسم! اگر تم سے ایک شخص بھی ہدایت پا جائے تو وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1266]
