العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ قَالَ " نَعَمْ ". قُلْتُ فَمَا لَهُمْ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ قَالَ " إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ ". قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا قَالَ " فَعَلَ ذَاكِ قَوْمُكِ، لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا، وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا، لَوْلاَ أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِالْجَاهِلِيَّةِ، فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ فِي الْبَيْتِ، وَأَنْ أُلْصِقَ بَابَهُ فِي الأَرْضِ ".
الترجمة الإنجليزية
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) narrated: I asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about the Hatim (semi-circular wall outside the Ka'bah): 'Is it part of the House (Ka'bah)?' He declared: 'Yes.' I said: 'Then why did they not include it in the House?' He declared: 'Your people (the Quraysh) ran short of funds.' I asked: 'Why is its door so high?' He declared: 'Your people did that so they could admit whomever they wished and prevent whomever they wished. Were it not that your people are still recent from the Age of Ignorance, and I fear that their hearts would reject it, I would have included the Hatim in the House and made its door level with the ground.'
الترجمة الأردية
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (خانۂ کعبہ کے) حطیم کے بارے میں پوچھا: کیا یہ بیت اللہ کا حصہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں۔ میں نے عرض کیا: پھر انہوں نے اسے بیت اللہ میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تمہاری قوم (قریش) کے پاس خرچ کم پڑ گیا تھا۔ میں نے عرض کیا: اس کا دروازہ اونچا کیوں ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ تمہاری قوم نے کیا ہے تاکہ جسے چاہیں داخل کریں اور جسے چاہیں روک دیں۔ اگر تمہاری قوم کا زمانۂ جاہلیت سے قریب عہد نہ ہوتا اور مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ ان کے دل انکار کریں گے تو میں حطیم کو بیت اللہ میں شامل کر دیتا اور اس کا دروازہ زمین کے برابر کر دیتا۔
