العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ رَهْطٌ مِنْ عُكْلٍ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم كَانُوا فِي الصُّفَّةِ، فَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْغِنَا رِسْلاً. فَقَالَ " مَا أَجِدُ لَكُمْ إِلاَّ أَنْ تَلْحَقُوا بِإِبِلِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ". فَأَتَوْهَا فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا حَتَّى صَحُّوا وَسَمِنُوا، وَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَاسْتَاقُوا الذَّوْدَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم الصَّرِيخُ، فَبَعَثَ الطَّلَبَ فِي آثَارِهِمْ، فَمَا تَرَجَّلَ النَّهَارُ حَتَّى أُتِيَ بِهِمْ، فَأَمَرَ بِمَسَامِيرَ فَأُحْمِيَتْ فَكَحَلَهُمْ وَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَمَا حَسَمَهُمْ، ثُمَّ أُلْقُوا فِي الْحَرَّةِ يَسْتَسْقُونَ فَمَا سُقُوا حَتَّى مَاتُوا. قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ سَرَقُوا وَقَتَلُوا وَحَارَبُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ.
الترجمة الإنجليزية
Musa ibn Isma'il narrated to us, from Wuhayb, from Ayyub, from Abu Qilabah, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), who said: A group from 'Ukl came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). They had been living in the Suffah, but the climate of Madinah did not suit them. They submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Arrange milk for us. He stated: "I have nothing for you except that you go to the camels of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)." They went there and drank their milk and urine until they recovered and became fat. Then they killed the herdsman and drove away the camels. The cry for help reached the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and he sent riders in pursuit. Before midday they were brought back. He ordered iron nails to be heated, branded their eyes with them, cut off their hands and feet, and did not cauterize (the wounds). Then they were thrown onto the rocky ground (Harrah), begging for water but none was given to them until they died. Abu Qilabah said: They stole, killed, and waged war against Allah and His Messenger.
الترجمة الأردية
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے وہیب سے، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے ابو قلابہ سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: عُکل کی ایک جماعت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی۔ وہ صُفّہ میں رہتے تھے لیکن مدینے کی آب و ہوا ان کے موافق نہ آئی۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے دودھ کا بندوبست فرمائیے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: "میرے پاس تمہارے لیے اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹوں کے پاس چلے جاؤ۔" وہ وہاں آئے اور ان کا دودھ اور پیشاب پیتے رہے یہاں تک کہ تندرست اور موٹے ہو گئے۔ پھر چرواہے کو قتل کر کے اونٹ ہانک لے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس فریاد آئی تو آپ نے ان کے تعاقب میں سواروں کو بھیجا۔ ابھی دن ڈھلا بھی نہ تھا کہ وہ پکڑ کر لائے گئے۔ آپ نے کیلوں کا حکم فرمایا جو گرم کیے گئے، ان سے ان کی آنکھوں کو داغا، ان کے ہاتھ پاؤں کاٹے اور ان کے (کٹے ہوئے حصوں کو) داغ نہیں لگایا۔ پھر انہیں حرّہ (پتھریلی زمین) میں ڈال دیا گیا، وہ پانی مانگتے تھے مگر انہیں نہیں دیا گیا یہاں تک کہ مر گئے۔ ابو قلابہ نے فرمایا: انہوں نے چوری کی، قتل کیا اور اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی۔
