العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ، يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ، وَإِنَّمَا لاِمْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا، فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ".
الترجمة الإنجليزية
Qutaybah ibn Sa'id narrated to us, 'Abd al-Wahhab narrated to us, he said: I heard Yahya ibn Sa'id saying: Muhammad ibn Ibrahim informed me that he heard 'Alqamah ibn Waqqas al-Laythi saying: I heard 'Umar ibn al-Khattab (may Allah be well pleased with him) saying: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) saying: "Deeds are judged by intentions, and every person will receive what he intended. So whoever's migration was for the sake of Allah and His Messenger, then his migration is for Allah and His Messenger. And whoever's migration was to attain worldly gain or to marry a woman, then his migration is for what he migrated for."
الترجمة الأردية
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے یحییٰ بن سعید کو فرماتے سنا: مجھے محمد بن ابراہیم نے خبر دی کہ انہوں نے علقمہ بن وقاص لیثی سے سنا، وہ فرماتے تھے: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: "اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کو وہی ملے گا جو اس نے نیت کی۔ جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہو تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے، اور جس کی ہجرت دنیا حاصل کرنے یا کسی عورت سے شادی کرنے کے لیے ہو تو اس کی ہجرت اسی کی طرف ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی۔"
