العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ، وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ عَنِّي خَطَايَاىَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا، كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to state, "O Allah, I seek refuge with You from laziness and old age, from sin and debt, from the tribulation of the grave and the punishment of the grave, from the tribulation of the Fire and the punishment of the Fire, from the evil of the tribulation of wealth, and I seek refuge with You from the tribulation of poverty, and I seek refuge with You from the tribulation of the Antichrist (Dajjal). O Allah, wash away my sins with the water of snow and hail, and purify my heart from sins as a white garment is purified from filth, and distance me from my sins as far as You have distanced the East from the West.""
الترجمة الأردية
ہم سے معلیٰ بن اسد نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی اور بڑھاپے سے، گناہ اور قرض سے، قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے، آگ کے فتنے اور آگ کے عذاب سے، دولت کے فتنے کے شر سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں غریبی کے فتنے سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے۔ اے اللہ! میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے ایسے صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ کر دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے۔
